قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے شماریات کا اجلاس‘ سیکرٹری کی بریفنگ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے شماریات کے اجلاس میں سیکرٹری شماریات رخسانہ یاسمین نے کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کی جانے والی سفارشات پر عملدرآمد کے بارے میں بتایا۔ اجلاس میں مینوفیکچرنگ شماری برائے سال 2015-16ء خصوصاً سندھ میں اعداد و شمار کے جمع کرنے اور ان کو ترتیب دینے کے ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ ڈی جی شماریات نے کہا کہ اعداد و شمار کے حصول کے لئے نئی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ کمیٹی نے شماریات بیورو کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں مردم شماری 2017ء کی تصدیق کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔