دریائوں میں وافر پانی کی آمد، منگلا تربیلا کی بھرائی شروع کر دی: ارسا
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ترجمان ارسانے کہا ہے کہ دریائوں میں پانی کی آمد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ پانی کی آمد 58 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 69 ہزار کیوسک ہو گئی۔ پانی کی آمد بڑھنے سے منگلا اور تربیلا میں پانی کی بھرائی شروع کر دی۔ تربیلا سے پانی کا اخراج 18 ہزار کیوسک اور منگلا سے 16 ہزار کیوسک مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب اور سندھ کو بھی پانی کی فراہمی بڑھ گئی۔ پنجاب کو پانی کی فراہمی 26 ہزار سے بڑھا کر 29 ہزار کر دی گئی۔ سندھ کو پانی کی فراہمی 17 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کیوسک کر دی گئی۔