ایم کیو ایم نے نئی حلقہ بندیوں کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا
کراچی(خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مختلف قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کوالیکشن کمیشن میں چیلنج کردیاہے۔اپنے اعتراضات داخل کرتے وقت ان تمام امورپرآگاہ کیاگیاہے جن سے حلقہ میں ووٹرزکے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔ایم کیوایم پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقوں37تا40،117تا119،48تا49،10۱تا111،24تا25اورقومی اسمبلی کے حلقہ 250تا252،64-65،88-91،117-120،101-105پراعتراضات داخل کیے گئے ہیں۔حلقہ بندیوں پر یہ اعتراضات ایم کیوایم پاکستان کے ضلع غربی ،ضلع جنوبی ،میرپورخاص ودیگر،سکھرنے داخل کئے ہیں۔ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ عتراضات پرکارروائی کرتے ہوئے حلقہ بندیوں کی درستگی کو جلد از جلد عمل میں لائے ۔