خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے ملزم کی نظر بندی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے ملزم کی نظر بندی کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ۔ملزم فیاض رسول کے والد محمد امیر نے اپنے بیٹے کی نظربندی کو چیلنج کیا۔، درخواست میں گہا گیا درخواست گزار کے بیٹے کو وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے پر نظر بند کردیا گیا۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ 30 دنوں کی نظر بندی کے احکامات بلا جواز اور غیر قانونی ہیں اور کسی صورت نظر بندی کے احکامات جاری نہیں کئے جاسکتے۔