کورنگی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ، ذیشان کے نام سے شناخت
کراچی( کرائم رپورٹر) کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹائون میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو کار سوار شہری کی فائرنگ سے مارا گیا۔ جب کہ گولیمار میں مسلح ڈاکوئوں نے 16 راہ گیروں کو لوٹ لیا اور مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹائون میں کار سوار شہر ی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے رقم ، موبائل فون اور موٹرسائیکل کے علاوہ ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر گولیمار میں موٹرسائیکل مسلح ملزمان نے 16 افراد سے نقدی اور موبائل فون چھیننے او رمزاحمت پر ایک شخص 45 سالہ انور حسین ولد اسحاق کو زخمی کرنے کے بعد فرا ر ہوگئے۔