لاہور ہائیکورٹ بار کے جنرل ہاؤس اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار کے جنرل ہاؤس اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر انوار الحق پنوں کی زیر صدارت کیانی ہال میں ہوا، اجلاس میں آمنہ مریم کی کشمیر کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، وکلا برادری کشمیر کاز کی بھرپور حمایت کرتی ہے، حکومت پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف دنیا میں آواز بلند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام عالم کو کردار ادا کرنے کے لیے قائل کیا جائے۔