ترکی سے ملک بدر 3 مسافر لاہور ائرپورٹ پر گرفتار
لاہور (خبر نگار) لاہور ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ترکی سے ملک بدر ہو کر آنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ 2 مسافروں کے بارے بتایا گیا ہے کہ وہ ایران اور ترکی کی سرحدیں عبور کرکے ترکی پپہنچے تھے۔ جہاں پہنچ کر گرفتار ہوئے اور ملک بدر کر دیئے گئے۔ تیسرا مسافر غیر قانونی طریقے سے سرحدیں عبور کرکے لیبیا پہنچ کر گرفتار ہوا تھا۔ تینوں ملمان کو تھانہ پاسپورٹ سرکل بھجوا دیا گیا۔