شاداب خان کی چیڈوک والٹن کیساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر وائرل
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس ڈیسک) شاداب خان کی چیڈوک والٹن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تیسرے اور آخری میچ میں فتح کے بعد لیگ سپنر نے سوشل میڈیا پر مہمان بیٹسمین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میدان میں جو کچھ ہوتا ہے وہ میدان میں ہی رہتا ہے، چیڈوک والٹن آپ کا اور پوری ویسٹ انڈین ٹیم کا پاکستان آکر 9 سال بعد کراچی میں پہلی انٹرنیشنل سیریز کھیل کر تاریخ رقم کرنے پر شکریہ۔