عطاء محمد نے لاہور آرٹس کونسل میں نئی روح پھونک دی ہے: نوید الحسن بخاری
لاہور (کلچرل رپورٹر) الحمرا کلچرل کمپلیکس کے انچارج سید نوید الحسن بخاری نے کہا ہے کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس کی تعمیر 25 سال قبل ہوئی۔ اس کے بعد اس کی مرمت اور تزئین و آرائش پر کسی نے توجہ نہ دی لیکن کیپٹن عطاء محمد خان جب سے آئے ہیں انہوں نے لاہور آرٹس کونسل میں نئی روح پھونک دی ہے۔ انہوں نے ساڑھے تین کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کر کے الحمرا کلچرل کمپلیکس کے دونوں ہالز کو جدید بنیادوں پر کھڑا کر دیا ہے ان ہالز میں نئی چیئر لگائی گئی ہیں۔