لاہور ہائیکورٹ ‘کرپٹ سیاستدانوں کی دولت واپس لانے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ
لاہور (آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹ سیاستدانوں کی دولت واپس لانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمودمرزا نے کرپٹ سیاستدانوں کی دولت واپس لانے کیلئے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ کرپٹ سیاست دانوں نے ملکی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کی،جس سے قومی خزانے کوشدید نقصان پہنچا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کی دولت واپس لانے کیلئے احکامات دیئے جائیں،عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
فیصلہ محفوظ