وزیر اعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا
اسلام آباد( این این آئی )اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس آج ( جمعرات) کو طلب کرلیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس کی صدارت کریں گے۔اکنامک ایڈوائزری کونسل حکومت کو نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گی۔ وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کی تھی۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل معاشی صورتحال، نئے بجٹ اور اصلاحات پر بریفنگ دیں گے۔ نئے مالی سال کا بجٹ 28اپریل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اجلاس طلب