دوبئی جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اے ایس ایف نے اسلام آباد سے دوبئی جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا عثمان سکنہ لاہور پی آئی اے کی پرواز نمبرPK - 211 کے ذریعے اسلام آباد سے دوبئی روانگی کیلئے پہنچا تو اس کے پاس موجود آرٹیفیشل زیورات کے خفیہ خانوں سے ہیروئن نکل آئی جس پر اسے حراست میں لے کر اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ۔