مانچسٹر جانے والے مسافر کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر مانچسٹر جانے والے مسافر کے سامان سے پستول کی گولیاں نکل آئیں جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا ندیم شاہ سکنہ ہری پور پی آئی اے کی پرواز نمبرPK - 701 کے ذریعے برطانیہ جا رہا تھا مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔