تربت اور ڈیرہ بگٹی میں آپریشن 2 دہشت گرد ہلاک، ایف سی اہلکار شہید
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تربت اور بگٹی میں آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا جوان نائیک عرفان شہید ہو گیا۔ دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔
آپریشن ردالفساد