ورلڈ کڈنی ڈے کے حوالے سے ماڈل ٹاﺅن میں کڈنی سنٹر کے زیراہتمام فری سکریننگ کیمپ
لاہور(پ ر) گردوں کے امراض کے بارے آگاہی پیدا کرنے اور مفت سکریننگ کے لئے ورلڈ کڈنی ڈے کے حوالے سے الشوکت میڈیکل اینڈ کڈنی سنٹر ماڈل ٹاﺅن میں کیمپ لگایا گیا جس میں مفت سکریننگ اور مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا، ڈاکٹر طارق سعید چودھری نے مریضوں کا معائنہ کیا اور کیمپ میں آنے والے افراد کو بتایا کہ گردوں کے امراض سے بچاﺅ کے لئے روزانہ سیر اور ورزش کو معمول بنائیں، سادہ غذا کھائیں، شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھیں، کشتہ جات استعمال نہ کریں نیز چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد طبی معائنہ ضرور کرائیں، انہوں نے کہا کہ اگر آنکھوں کے گرد سوچن، پاﺅں پر ورم، بھوک میں کمی، متلی کا آنا، سانس پھولنا، پیشاب کم آ نا اور گردے میں درد کی علامات ہوؒں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔