لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ملکہ برطانیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ونڈسرکے شاہی قلعے میں ملکہ الزبتھ دوئم کو اعزازی بافٹا ایوارڈ سے نوازا گیا،،ملکہ کو یہ ایوارڈ لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں کردار اور برطانوی فلم انڈسٹری کےلیے تعاون پر دیا گیا، برک شائرکاوٴنٹی میں ہونےوالی تقریب میں لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ملکہ کی یادگار موجودگی پرخراج تحسین بھی پیش کیاگیا