سیمینار سے ساجدہ میر کے جانے پر تبصرے پارٹی نہیں چھوڑوں گی: سابق رکن صوبائی اسمبلی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی ساجدہ میر کے بھٹو کی برسی پر لاہور پریس کلب میں سیمینار سے ”ناراض“ ہو کر جانے کے تبصرے شروع ہو گئے۔ ساجدہ میر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرا ووٹ بھٹو اور بے نظیر کی امانت ہے۔ پارٹی چھوڑنے کا تصور نہیں کر سکتی۔