اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 9اکتوبر کو ہونا تھے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی کے باعث بلدیاتی الیکشن ملتوی کئےجاتے ہیں اسلام آباد بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد انتخابات روکے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے 29 ستمبر کو اسلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی .جس پر اسلام آبادہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

قیدی 804 سسٹم کیلئے ناگزیر! 

لقمان شیخروبروبازی گر معروف انڈین ادا کار شاہ رخ خان کی فلم ہے. اس فلم میں انکا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا. '' ریس میں کوئی جیت ...