جنوبی کوریا میں بھی سوشل میڈیا میسجنگ ایپ ٹیلیگرام کے خلاف تحقیقات کا آغاز

فرانس کے بعد جنوبی کوریا میں بھی سوشل میڈیا میسجنگ ایپ ٹیلیگرام کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

جنوبی کوریا میں ٹیلیگرام پر قابل اعتراض اور ڈیپ فیک پر مبنی فحش مواد کی موجودگی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جنوبی کوریا میں تحقیقات کا آغاز ہونے کے بعد ٹیلیگرام نے فحش مواد کو روکنے میں ناکامی پر جنوبی کوریا سے معذرت کرلی۔

ساؤتھ کورین میڈیا کے مطابق گذشتہ پانچ روز کے دوران ٹیلیگرام کے چیٹ رومز میں ڈیپ فیک کے ذریعے جنسی استحصال کا شکار ہونے کی 118 شکایات ملی ہیں۔ پولیس نے متعدد نوجوانوں کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔

فرانس نے گذشتہ ماہ ٹیلیگرام کے بانی پاول دروف کو پیرس سے گرفتار کیا تھا۔ پال دروف کے خلاف ٹیلیگرام پر بچوں کی جنسی تصاویر پھیلانے، منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن