جاوید بٹ کا قتل :نامزد ملزمان کا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل

 طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا معاملہ ،نامزد ملزمان امیر فتح اور قیصر بٹ کا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل کرد یا گیا۔سی سی پی او لاہور نے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنا دی ، پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزمان بیرون ملک فرار نہیں ہوسکیں گے، آئی جی پنجاب نے ایف آئی اے کو ملزمان کے نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وقوعہ میں ریکی کرنیوالی ایک گاڑی کو پولیس نے کیمروں کے ذریعے ٹریس کرلیا،گاڑی میں سوار افراد جاوید بٹ کی ریلی کررہےتھے۔    خیال رہے کہ کچھ روز  قبل  کینال روڈ  ایف سی کالج کے پاس طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کر دیا گیا  تھا۔پولیس کا کہنا تھا  کہ فائرنگ کا واقعہ کینال روڈ کے قریب پیش آیا،نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے گاڑی میں سوار جاوید بٹ نامی شخص جاں بحق جبکہ ان کی بیوی زخمی ہوئیں۔
  

ای پیپر دی نیشن