ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی اے ایس آئی گرفتار

 ایف آئی اے کےسائبر کرائم سرکل راولپنڈی نےبڑی کارروائی کرتے ہوئےجعلی اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،چھاپہ مار کارروائی میں آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا،ملزم نجی یونیورسٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھا ۔ملزم خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ،ملزم خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا، ملزم کی شناخت محمد جابر کے نام سے ہوئی، ملزم کو جناح گارڈن اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم طالبات کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کرنے میں ملوث ہے، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ،ملزم گزشتہ کئی ماہ سے طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔    

ای پیپر دی نیشن

قیدی 804 سسٹم کیلئے ناگزیر! 

لقمان شیخروبروبازی گر معروف انڈین ادا کار شاہ رخ خان کی فلم ہے. اس فلم میں انکا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا. '' ریس میں کوئی جیت ...