امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد،پوری قوم دعا گوہے:مریم نواز

وزیر اعلیٰ مریم نواز نےپنجاب بھر کے انٹر میڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کوکامیابی پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انٹر میڈیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو مزید محنت اور لگن سے پڑھنے کی ضرورت ہے، پوری قوم ان کے لئے دعا گو ہے ۔گزشتہ روز آنے والے رزلٹ میں جڑانوالہ کےغریب محنت کش طاہر ندیم کی ہونہار بیٹی سعدیہ بتول نے فیصل آباد تعلیمی بورڈ پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی،سعدیہ بتول کا کہنا تھا کہ فیصل آباد بورڈ میں پہلی پوزیشن میرے والدین اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے،مستقبل میں ٹیکسٹائل انجینئرنگ کی فیلڈ میں محنت کر کے ملک وقوم کا نام روشن کروںگی۔

ای پیپر دی نیشن

قیدی 804 سسٹم کیلئے ناگزیر! 

لقمان شیخروبروبازی گر معروف انڈین ادا کار شاہ رخ خان کی فلم ہے. اس فلم میں انکا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا. '' ریس میں کوئی جیت ...