پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس میں 417پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ 78 ہزار 774 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 203 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔مارکیٹ میں 43 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا،سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,644 جبکہ کم ترین سطح 78,250 پوائنٹس رہی تھی۔