کامونکی(نمائندہ خصوصی)واہنڈوکے علاقہ میں اغواء کار 10 سالہ بچی کو اغوا کر کے فروخت کرنے کی کوشش،بتایا گیا ہے کہ واہنڈو کی نسرین بی بی زوجہ اسحاق اپنی 10سالہ بیٹی (س) کو گھر میں اکیلی چھوڑ کر بازار سودا لینے گئی تو محلہ کا فیاض جاوید اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بیٹی کو اغوا کر کے بیچنے لگا توبچی کے شور کرنے پر محلے دار اکھٹے ہوئے تو ملزمان محلے داروں کو دیکھ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔