مسلمانوں کو ابھی تک اس کا احساس نہیں ہوا کہ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے، اس ملک ہندوستان میں کیا ہو رہاہے اور اگر وقت پر موجودہ حالت کی اصلاح کی طرف توجہ نہ کی گئی تو مسلمانوں اور اسلام کا مستقبل اس ملک میں کیا ہو جائے گا۔ ہم تو اپنا زمانہ حقیقت کر چکے ہیں، آئندہ نسلوں کی فکر کرنا ہمارا فرض ہے ۔
(مولوی صالح محمد کے نام علامہ اقبال کے خط سے اقتباس)