لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعظم کی سٹیئرنگ کمیٹی برائے جیمز اینڈ سٹونز کے چیئرمین و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں نجی شعبے کی مشاورت سے قیمتی پتھروں سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ترجیحی فہرست تیار کر لی گئی ہے جبکہ چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی کے حکم پر مربوط پالیسی تشکیل دینے کیلئے سب کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو آئندہ دو روز میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا اس شعبے کوباقاعدہ صنعت کا درجہ دے کر لاکھوں ڈالر کمائے جا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں بہتری کیلئے تجاویز کوجلدحتمی شکل دے کر پالیسیاں تشکیل دیں گے۔