کارپوریٹ فارمنگ کے تحت کینال کی تعمیر پر پی پی ارکان کا اعتراض

ایوان زیریں کے اجلاس میں حکومت اپوزیشن پر مہرباں ہوگئی۔ ایک دن میں اپوزیشن کے 7 بل  بغیر اعتراض متعلقہ کمیٹیوں کو ارسال کر دئیے۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کے تحت پانی کے بہاؤ کا رخ تبدیل کرنے کے لیے 296 کلو میٹر طویل (صفحہ 6 بقیہ نمبر 1)
کینال کی تعمیر کے لیے 211 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے پر سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے ارکان نے اعتراض اٹھا دیا۔ ارکان نے کہا کہ ان نہروں کی تعمیر سے سندھ کا بہت سا کارآمد رقبہ بنجر ہو جائے گا۔ ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا تو پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما نوید قمر نے توجہ دلائو نوٹس گرین پاکستان انشیٹیو کے تحت پنجاب اور سندھ میں 48 لاکھ ایکڑ اراضی پر شروع کی جانے والی کارپوریٹ فارمنگ کی جانب مبذول کرواتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کے تحت پنجاب نے نہروں کی تعمیر شروع کر دی ہے، جس کے ذریعے پانی کا بہاؤ تبدیل کیا جا رہا ہے جو سندھ میں قحط سالی کا باعث بنے گا۔ ایوان کی کارروائی آج تک ملتوی کر دی۔  

ای پیپر دی نیشن

قیدی 804 سسٹم کیلئے ناگزیر! 

لقمان شیخروبروبازی گر معروف انڈین ادا کار شاہ رخ خان کی فلم ہے. اس فلم میں انکا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا. '' ریس میں کوئی جیت ...