''اپنی چھت اپنا گھر پروگرام''

عزم…… حامد حسین عباسی
Hamid777abbassi777@gmail.com
 معاشرے میں قیام پذیر غریب اور متوسط شہری اپنے بچوں کیلئے چھت کی خواہش اپنے دل میں ضرور رکھتا ہے جو خواب آج کے دور میں شرمندہ تعبیر کرنامشکل ہی نہیںناممکن ہے اس صورت حال میں اگر حکومت کی طرف سے اپنی چھت کا کوئی منصوبہ سامنے آئے تو یقینا باعث طمانیت و انبساط ہو گا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام سے کیا وعدہ نبھاتے ہوئے اپنی چھت اپنا گھر ماڈل ہاو¿س کا افتتاح کر دیا۔ ''اپنی چھت اپنا گھر'' پورٹل کی لانچنگ بھی کی۔ وزیر اعلیٰ نے ماڈل ہاو¿س کا دورہ کیا اور ماڈل ہاو¿س کے ہر حصے کا مکمل معائنہ کیا۔ مریم نواز نے تعمیرات سے متعلق مختلف سٹالز کا جائزہ لیا اور Idap کے سٹال پر تھری ڈی پرنٹر کا مشاہدہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہر طرح کی نعمت ہو اپنی چھت، اپنا گھر نہ ہو تو انسان کو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جو لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ بہت سے لوگ پوچھ رہے تھے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کب شروع کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا سب سے زیادہ انتظار جس کو تھا وہ محمد نوازشریف ہیں۔ محمد نوازشریف نے اپنے دور میں ہاریوں کو زمین دی جس کے نہایت مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ محمد نوازشریف اکثر کہتے ہیں کہ کسی کو اپنی چھت دے دو، اپنا گھر دے دو تو اس سے بڑھ کر کون سی خدمت ہے۔ پنجاب کے عوام کو خوشخبری دیتی ہوں کہ اپنا گھر بنانے کے لئے شہری علاقے میں ایک سے پانچ مرلے اور دیہات میں ایک سے 10مرلے تک کے زمین کے مالک کو 15لاکھ روپے قرض دیا جائے گا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت7 سال کی آسان اقساط میں قرض ادا کرنا ہوگا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے کے پہلے تین ماہ ایک پیسہ تک نہیں دینا ہوگا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 14ہزار روپے قسط ادا کرنی ہوگی۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض پر کوئی سود نہیں، کوئی پوشیدہ چارجز نہیں اور کوئی سروس چارجز نہیں۔ عام آدمی کے گھر کے ماہانہ بجٹ میں کچن کی اشیائ، ادویات، فیسیں، بل شامل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بہت مشکل ہوتی ہے۔ تاریخ کا سب سے بڑا سولر پراجیکٹ لارہے ہیں تاکہ اگلے سال بلوں کا مسئلہ ہی نہ رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پروگرام کے حوالے سے مزید کہا کہ صوبے بھر میں کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنی چھت کے خواب کوپورا کریں گے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا اور سستا رہائشی پر اجیکٹ ہوگا۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور کمزور طبقوں کو رہائش فراہم کرنا ہے۔ عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لئے حکومتی سبسڈیز دیں گے اور آسان ترین ماہانہ اقساط مقررکریں گے انقلابی ہاو¿سنگ پراجیکٹ کے اجراءسے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا اور لاکھوں خاندان بہتر زندگی گزار سکیں گے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کے لئے ملکی تاریخ کا پہلا بڑا پراجیکٹ ہوگا

ای پیپر دی نیشن

قیدی 804 سسٹم کیلئے ناگزیر! 

لقمان شیخروبروبازی گر معروف انڈین ادا کار شاہ رخ خان کی فلم ہے. اس فلم میں انکا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا. '' ریس میں کوئی جیت ...