منہاج ویلفیئر فائونڈیشن پی پی 14کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)منہاج ویلفیئر فائونڈیشن پی پی 14کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ گزشتہ روزصبح نو تا چار بجے سہ پہر توحید انٹرنیشنل سکول سسٹم پیپلز کالونی گلی نمبر 2 میں منعقد ہوا،کیمپ کا افتتاح پرنسپل آصف قریشی ،مظہر الحق ،مطلوب قریشی ،سہیل عباسی ،حاجی ظہیرالزمان ،علامہ معصب عباسی،راجہ راحیل ،عارف اعوان ،رضوان خان ،اسجد عباسی ،زین علی اور دیگر نے کیا ،الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹر ز نے 470 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات دیں جبکہ آنکھ کے پیچیدہ امراض میں مبتلا34مریضوں کوآپریشن کیلئے لیٹر زبھی جاری کئے گئے ،کیمپ میں ارزاں نرخوں پر نظر کے چشمے بھی مہیاء تھے ، منہاج ویمن لیگ کی راہنماء ڈاکٹر سعدیہ عارف اعوان نے آنکھ کے علاوہ دیگر امراض بارے خواتین کو مشورے دیئے ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضاکاروں صغیر علی ،زین احمد ،اسجد عباسی اورمرزا شعیب نے کیمپ کے انتظامی امور کواحسن انداز میں نبھایا۔مہمان خصوصی آصف قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ موبائل کے بے جا استعمال کی وجہ سے چھوٹوں بڑوں کی آنکھیں بری طر ح متاثر ہورہی ہیں ۔