شہری کو قتل ،پولیس اہلکار کو زخمی کرکے فرار ہونے والے مبینہ ملزم کی نعش برآمد
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سٹی کے علاقے لیاقت باغ کے قریب فائرنگ سے شہری کو قتل اور پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرکے فرار ہونے والے ایک مبینہ ملزم کی نعش پولیس کو مل گئی پولیس نے کہا کہ موقع سے زخمی حالت میں فرار ہونے والے ایک ڈاکو کی نعش مل گئی دوسریکی تلاش جاری ہے پولیس نے کہا کہ گزشتہ رات واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں شہری کو قتل اور پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے، جن میں سے ایک ملزم بھی زخمی تھاپولیس کو اطلاع ملی کہ گوالمنڈی پل کے نیچے ایک شخص زخمی حالت میں موجود ہے پولیس موقع پر پہنچی تو پل کے نیچے ایک نعش موجود تھی جس سے گزشتہ رات شہری سے چھینا گیا موبائل اور پرس برآمد ہوا پولیس کے مطابق نعش کی شناخت ساجد اقبال کے نام سے ہوئی ہے ساجد اقبال عرف بابو راولپنڈی اور دیگر اضلاع میں ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ و سزا یافتہ ہے پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات زخمی ہونے والے کانسٹیبل جہانزیب نے بھی نعش کی شناخت کی ہے کہ یہ وہی ڈاکو ہے جس نے گزشتہ رات واردات کے دوران ساتھی کے ساتھ مل کر شہری پر فائرنگ کر کے اسے قتل کیا تھا۔