2 اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان گرفتار ہو گئے،پیرودھائی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم یاسر کو گرفتار کر لیا،ایک اور کاروائی کے دوران پیرودھائی پولیس نے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب محمد ناجد کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم یاسر گزشتہ سال جبکہ اشتہاری مجرم ناجد سال 2016سے پیرودھائی پولیس کو مطلوب تھے۔