مسلح افراد شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز چھین کر فرار
راولپنڈی (پنے سٹاف رپورٹر سے) سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے وارث خان پولیس کو وقار احمد نے بتایا کہ اپنی ٹک شاپ میں موجود تھا کہ دو مسلح افرادنے موبائل فون، نقدی 20ہزار روپے چھین لیے،نیوٹاون پولیس کے علاقے سکتھ روڈ پر رحمان سے دو مسلح افراد تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں جلال سے گن پوائنٹ پر موبائیل فون اور نقدی 3500 روپے چھین لیے گئے ، جبکہ زین العابدین نے بتایا کہ مدعی سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے گئے تھانہ صدربیرونی کو عمیر نے بتایا کہ میرے گھر سے 6 تولے وزنی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ نصیر آباد کو رحمان نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ مورگاہ کے علاقے سے عبدالرحمن کا رکشا چوری ہوگیا۔