راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات جاری ہیں۔ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 224ہوگئی جبکہ ڈینگی سے متاثرہ 37مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق رواں برس ڈینگی سے261مریض متاثر ہوئے جن میں سے 224مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔ محکمہ صحت کے جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر رواں برس 2225 ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں 1884 ایف آئی آر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کہ جانب سے درج کرائی گئیں جبکہ رواں سال مجموعی طور پر 718چالان دئیے گئے' 466جگہوں کو سیل کیا گیا اور 34 لاکھ 53 ہزار جرمانہ کیا گیا۔