شہریوں میں 70 ہیلمٹ تقسیم
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پٹرولنگ پولیس کی طرف سے پٹرولنگ پوسٹ گھیلاں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف نے شہریوں میں 70 ہیلمٹ تقسیم کئے، ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دوران سفر ہیلمٹ لازمی استعمال کریں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ھدایات پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کیخلاف پٹرولنگ پولیس چالان بھی کر رہی ہے۔