لڑائی جھگڑوں میں 3شہری زخمی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لڑائی جھگڑوں میں 3شہری زخمی ہو گئے،تھانہ سنگجانی کو راجہ وقاص نے بتایا کہ قاسم وغیرہ نے تلخ کلامی کا بدلہ لینے کیلئے دکان پر حملہ کردیا تشدد کرکے زخمی کر دیا اور ایک لاکھ روپے چوری کرلئے تھانہ کھنہ کو مقبول مسیح نے بتایا کہ ساحل وغیرہ نے تشدد کرے سر پھاڑ دیا، تھانہ کورال کو عدنان نے بتایا کہ نعیم وغیرہ کال کرکے بلایا اور حملہ کرکے زخمی کر دیا، تھانہ لوہی بھیر کو محمد اشرف نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پارپیٹ کر زخمی کر دیا۔