6کروڑ63لاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر،مقدمات درج

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)6 کروڑ63لاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ سیکرٹریٹ کو اختر خان نے بتایا کہ عماد احمد نے ساڑھے 3لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کوہسار کو پروفیسر ڈاکٹر عماد مشتاق نے بتایا کہ حافظ محمد طلحہ نے لین دین کے سلسلے میں 10لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ مارگلہ کو علی نے بتایا کہ محمد طارق نے لین دین کے سلسلے میں 71لاکھ50ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کراچی کمپنی کواظہر عباس نے بتایا کہ ظفر عزیز نے لین دین کے سلسلے میں 1لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ سنگ جانی کو چوہدری ریحان نے بتایا کہ افتخار احمد نے گاڑی کے لین دین کے سلسلے میں 25لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کورال کو سعد ابراہیم نے بتایا کہ نعیم علی نے لین دین کے سلسلے میں 8لاکھ90ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کورال کو رستم یاسین نے بتایا کہ مشرف گلزار نے لین دین کے سلسلے میں 5کروڑ66لاکھ رپوے کا چیک دیا جو بینک سے ڈس آنر ہو گیا۔