ڈاکو شہری سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے، دو موبائل فون چھین کر فرار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ہمک کو محمد حنان نے بتایا کہ دو موٹرسائیکل سوار ٹی چوک پر مجھ سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے کی نقدی، دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کوہسار کو زین العابدین نے بتایا کہ بلیو ایریا میں میری کار کے لاک کھول کر 35 ہزار روپے کی نقدی، دو موبائل فون، دو لیڈیز بیگ، لیڈیز کپڑے، جوتے چوری کر لئے گئے تھانہ کراچی کمپنی کو ارسلان امجد نے بتایا کہ کشمیر ہائی وے پل دو مسلح افراد پستول کی نوک پر مجھ سے پانچ ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آبپارہ کو سہیل خان نے بتایا کہ سیکٹر جی سیون تھری فور میں میری گاڑی کی بیٹری، سٹپنی چوری ہوگئیں تھانہ ہمک کو امجدعلی نے بتایا کہ روات میں میرے گھر سے چار تولہ وزنی طلائی زیورات تین ہزار روپے کی نقدی چوری ہوگئے تھانہ کھنہ کو سلیمان انصاری نے بتایا کہ تین موٹر سائیکل سوار مجھ سے گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے کی نقدی ،موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور پرس چھین کر فرار ہوگئے تھانہ رمنا کو محمد عثمان چیمہ نے بتایا کہ میری GLI کرولا کار نمبر LEB 4511 سیکٹر جی الیون ٹو سے چوری ہوگئی تھانہ کراچی کمپنی کو طفر اقبال اعوان نے بتایا کہ جی نائن ون میں میری کار نمبر IDK 1752 چوری ہوگئی تھانہ مارگلہ کو وقاص اللہ نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کوہسار کو عرفان احمد نے بتایا کہ بلیو ایریا میں میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ سبزی منڈی کو محمد قمر علی نے بتایا کہ دو مسلح موٹر سائیکل سوار مجھ سے 8 ہزار روپے کی نقدی ،موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آبپارہ کو وزارت عباس نقوی نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ ہمک کو شعیب امجد نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کھنہ کو محمد سبحان نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ رمنا کو اعتزاز احمد نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ لوہی بھیر کو نجم مجید نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔