ریٹ لسٹ اور تاریخ تیاری واختتام کے بغیر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کوبھاری جرمانے
راولپنڈی (جنرل رپورٹر )کنزیومر اتھارٹی نے ریٹ لسٹ اور تاریخ تیاری واختتام کے بغیر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کوبھاری جرمانے عائد کر دیئے سیکریٹری انڈسٹری پنجاب اور ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل محمودا حمد بھٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے پنجاب کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت اسسٹنٹ کمشنر سٹی زونیر ہ آفتاب نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کی طرف سے دائر ریفرنسوںپرمختلف دکانداروں کو1 لاکھ 35 ہزار روپے جرما نہ عائدکردیا کنزیو مر اتھارٹی نے اپنے اختیارات کے تحت ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، اشیاء پر تاریخ تیاری و اختتام درج نہ کرنے اور صارفین کو باقاعدہ رسید جاری نہ کرنے والے دکانداروں کو خلاف سماعت کے بعد جرمانے کا حکم جاری کیاجو بحق سرکار جمع کروادیا گیا۔