محکمہ صحت راولپنڈی کا انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کی ٹیم نے محکمہ صحت راولپنڈی کے انسپکٹر کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،اینٹئی کرپشن حکام کو اعجاز احمد نے درخواست دی کہ محکمہ صحت کا انسپکٹر عامر سجاد کلینک کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کے عوض ایک لاکھ 30 ہزار رشوت کا تقاضا کیا ، جس پر ٹیم نے چھاپہ مار کر انسپکٹر کو،بینہ طور پررشوت کی پہلی قسط 50 ہزار وصول کرتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن