واپڈا ہائیڈرو یونین مہنگی بجلی کیخلاف سراپا احتجاج
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) نے مہنگی بجلی کیخلاف سراپا احتجاج صارفین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اور اس پر ٹیکسوں کی بھرمار کرنا حکومت اور نیپرا کا کام ہے جس میں محکمہ بجلی کے ملازمین کا کوئی کردار نہیں ہوتا یونین نے ہمیشہ ہائیڈل اور دیگر سستے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور بجلی کے مہنگے ٹیرف کی مخالفت کی ہے، اس امر کا اظہار آئیسکو اسلام آباد ریجن کے چیئرمین جاوید اقبال بلوچ نے ملک بھر میں جاری محکمہ بجلی کے خلاف عوامی ردعمل کے حوالے سے گذشتہ روز یہاں یونین کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریجنل سیکرٹری عمران خان، سینئر وائس چیئرمین طارق نیازی، ریجنل سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد، جوائنٹ سیکرٹری شوکت خان، زونل چیئرمین قمر فاروق کلیامی، عامر سہیل، سردار زاہد، ملک حسنین، خالد محمود مغل، سردار وقار احمد خان، چوہدری محمد قاسم، ملک سجاد اعوان، ثمر حسین بخاری، شمس العارفین، چوہدری نعیم محمود، ملک خالد، عدیل یاسر، راجہ ندیم، افضل گجر، انار گل، شکیل بابر، قاسم جعفری، سید راحت عباس اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔