کچہری چوک و گردونواح میں سرچ آپریشن
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سول لائنز پولیس نے کچہری چوک و گردونواح میں سرچ آپریشن کیاسرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 49 گھروں، 26 کرایہ داروں، 45 دوکانوں اور 294 افرادکے کوائف چیک کیے گئے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری ہے۔