اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں،3 گرفتار
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں،3 منشیات فروش گرفتار 2 کلو سے زائد چرس،160 گرام ہیروئن اور 2 لیٹر شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولسر آفسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس انسداد منشیات پر سختی سے عمل پیرا ہے اسی سلسلہ میں تھانہ بسال پولیس کے اے ایس آئی کامران عزیز نے دوران چکنگ جاوید اقبال ولد ظفر اقبال سکنہ بسال سے 1530 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا دوسری جانب تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی طارق محمود نے شہر یار ولد عبدالرزاق ساکن برھان حسن ابدال سے دوران تلاشی 1290 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ایک اور کاروائی میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ہی نفیس علی ولد امجد ساکن حسن ابدال سے 2 لیٹر شراب بر آمدہونے پر مقدمہ درج کر لیا اسی طرح تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے آصف پرویز ولد حاجی شاہ نواز ساکن پنڈیگھیب سے 160 گرام ہیروئن بر آمد کر لی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔