بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوںکے خلاف ایپسماء کا مظاہرہ
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)بجلی بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوںکے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں نجی سکولوں کے اساتذہ سمیت طلبہ نے شرکت کی، ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان، سینئر نائب صدر شاہد لطیف، راولپنڈی ڈویژن کے صدر قاضی نور الحسن، آغا شہاب مقصود، راجہ محمد وسیم سیفی، چوہدری امجد زیب، سید عادل شاہ، راجہ نعمان قمر، راجہ ثنائاللہ، شاہد یوسف، راجہ آصف محمود، شیر علی، ڈاکٹر طاہر شہزاد، شیخ محمد امین، محمد یاسر و دیگر نے شرکت کی،ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے،بجلی مہنگی ہائے ہائے، اشرافیہ کی عیاشیاں نامنظور نامنظور پر مبنی نعرے لگارہے تھے،اپیسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ بلوں پر اضافی ٹیکس لگا کر عوام پر ظلم کیا گیا،آئی ایم ایف کے معاہدوں سے عوام کا خون نچوڑا جا رہا خود ہی ٹیکس لگائے اور آج ایوانوں میں خود ہی احتجاج کر رہے ہیں۔نجی تعلیمی اداروں کا ٹیرف کمرشل کے بجائے گھریلو کیا جائے۔