بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس قابل قبول نہیں،رانا محمد اشفاق ودیگر
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی نے پریس کے سامنے مہنگائی وبجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اشفاق ڈویژنل صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی اور دیگر قائدین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس قابل قبول نہیں، موجودہ حکومت کے دور میں بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اندھا دھند اضافے نے غریب عوام کو جیتے جی مار دیا ہے،قائدین نے اس موقع پر گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی شدید مذمت بھی کی۔قائدین کا کہنا تھا کہ موجودہ نگران حکومت نے عوام دوستی کا نہیں بلکہ عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔