بنگلہ دیشی حکومت نے 18 ماہ کی بندش کے بعد 12 ستمبر سے ملک میں سکول اور کالج دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر تعلیم دیپو مونی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صرف پبلک امتحانات کے امیدوار تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے بعد ہر روز کلاسوں میں شرکت کریں گے۔ دوسری کلاسوں کے طلبا ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ کلاسیں لیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل 15 اکتوبر سے ملک میں یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے گذشتہ سال 16 مارچ کو ملک میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ کووڈ۔19 کے پھیلاﺅ پر قابو پایا جاسکے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 26افراد 432 اموات ہوئیں ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 15لاکھ 10ہزار 283 تک پہنچ گئی ہے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024