راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں نایاب نسل کے ہرن کا شکارکیا گیا۔ خونخوار کتوں نے نایاب نسل کے نر ہرن کو شدید زخمی کردیا۔شکاریوں نے نایاب نسل کے ہرن کو رسی سے کچھ دیر باندھے رکھا اور ہرن کو ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کردیا۔پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ شکاریوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ نایاب نسل کا ہرن ہوگ ڈیئر دریائے سندھ کے کنارے پایا جاتا ہے۔ممکن ہے یہ ہرن دریائے سندھ سے ہوتا ہوا ندی کے ذریعے چونترہ کے علاقے میں آگیا ہو۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38