الیکٹرانک ووٹنگ مشین
مکرمی! آج پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس بات پر صد فیصد متفق ہیں کہ آج تک جتنے الیکشن بشمول قومی‘ صوبائی‘ سینٹ حتیٰ کہ بلدیاتی تک ہوئے۔ متنازع اور مشکوک ہوئے ہیں اس پر دورائے نہیں موجودہ حکومت کی جو مثبت سوچ الیکٹرانک ای وی مشین ووٹنگ پر الیکشن بندہ کے خیال میں ٹھیک ہے اور اس پر اپوزیشن کو بھی متفق ہونا چاہئے وہ اس طرح کہ سب اسمبلیاں سینٹ اور بلدیاتی سمیت ختم اور قومی حکومت تشکیل دی جائے تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو اور اس کا تجربہ آئندہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھی ہو جائے گا۔ (محمد نواز ، سکیم موڑ لاہور)