ممتا احمد بڈانی کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے شخصیات اور تنظیموں کے عہدیداران نے بھی مبارک باد
مکتوب طائف
ممتاز احمد بڈانی
اوورسیز پاکستانی دنیا میں جہاں جہاں بسلسلہ روزگار مقیم ہیں.وہاں وہاں اپنی صلاحیتوں کو بھی منواتے چلے آرہے ہیں ،سعودی عرب میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہے ،اس کے شہر طائف میں بھی ایک بڑی تعداد ہے جن میں ایک ممتاز احمد بڈانی بھی ہیں ،وہ طویل عرصہ سے نوائے وقت گروپ کے لئے وہاں ہونے والی سرگرمیوں کی رپورٹ بھی باقاعدگی سے رپورٹنگ کر تے چلے آرہے ہیں ،گذشتہ دنوں القریش قبیلہ طائف کے شیخ احمد حامد القریش نے ممتاز بڈانی کی سعودی عرب میں 25 سالہ خدمات اور اعلی کارکردگی پر قبیلے کی جانب سے روائتی تلوار پیش کی تھی ،ممتا احمد بڈانی کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے شخصیات اور تنظیموں کے عہدیداران نے بھی مبارک باد دی ،جس پر ممتاز بڈانی نے سب احباب کا شکریہ ادا کیا ۔(خ۔ی)