شہباز،زرداری ملاقات کو ڈرامہ اور وقت کی ضرورت ہے : جواد احمد
چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے شہباز،زرداری ملاقات کو ڈرامہ اور وقت کی ضرورت قرار دے دیا، ملاقات سے عوام کو یہ پیغام گیا کہ سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں یہ مفادات کی گیم ہے،کل تک پیٹ پھاڑ کر روپے نکلوانے والے آج عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ کی بات کرکے عوام کو پھر سے بے وقوف بنانے کے چکر میں ہیں مگر عوام اس بار شہباز،زرداری اور عمران کی مثلث کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ان کو صرف اپنے روشن مستقبل کی فکر ہے جہاں تمام سہولیات کی فرہمی ان کا مقدر رہے۔
ان باتوں کا اظہار انھوں نے موجودہ ملکی سیاسی حالات پر اپنے بیان دیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا عوام کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملکی اثاثوں کی نہ تو نج کاری کرئے اور نہ ہی عوام کو خوابوں کی دنیا کے حسین نظارے دکھانے کا راگ الاپے بلکہ عملی طور پر تمام سہولیات کی فراہمی کو عوام کا مقدر بنائے۔