کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائے پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران 2 خود کش حملہ آوروں اور خاتون سمیت 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق نواحی علاقے مشرقی بائے پاس پر گودام میں مبینہ دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی صبح کی گئی، علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر گودام میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ایک مبینہ خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور گودام سے فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی، کارروائی کے دوران 4 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ایک اور خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 6مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے،کارروائی تقریبا 5 گھنٹے میں مکمل ہوئی، علاقے میں پولیس اور ایف سی کی مزید نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ گودام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والی خاتون اور ایک دہشت گرد نے خود کش جیکیٹیں بھی پہن رکھی تھیں .
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38